
آج کل دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد جلد کے مختلف مسائل سے دوچار ہے، ان ہی میں مہاسے بھی شامل ہیں۔ جسم کے کسی بھی حصے میں مہاسوں کا پیدا ہونا غیرمتوازن غذا کا کی جانب اشارہ کرتاہے لیکن ساتھ ہی اس کے دیگرعوامل سگریٹ نوشی اورآلودگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
مہاسے دراصل جسم میں فاسد مادوں کے جمع ہونے سے جلد پر نکل آتے ہیں، یہ چہرے اور گردن پر ہوتو ان کا حسن گہنا دیتے ہیں۔ اس کے لئے آپ اپنے طور پر کسی ماہرامراض جلد بھی رابطہ کر سکتے ہیں لیکن گھرمیں موجود ایک عام استعمال کی شے سے بھی اس کا علاج ممکن ہے۔
ہر گھر کے باورچی خانے میں سیب کا سرکہ ضرورموجود ہوتا ہے یہ مہاسوں سے نجات میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔ اس کے استعمال سے مہاسے خشک ہو کر از خود جھڑ جاتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
صاف روئی پر سیب کے سرکے کی کچھ مقدارلے کر اسے مہاسوں پر لگائیں، روزانہ دن میں تین سے چار بار یہ عمل دہرائیں، اگر ان مہاسوں کا رنگ سیاہ ہونے لگے تو جان لیں یہ خشک ہو چکے ہیں اورخود ہی جھڑ جائیں گے، لیکن ان کی رنگت سرمئی ہے تو اس پر مزید سیب کا سر کہ استعمال کریں، یہاں تک کہ یہ سیاہ ہوکر جھر جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News