Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا کی لوگوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کی اپیل

Now Reading:

گورنر خیبرپختونخوا کی لوگوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کی اپیل
گورنرخیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کورونا کی نئی لہرکے تناظر میں لوگوں سے حفاظتی ویکسین لگانے کی اپیل ہے۔

شاہ فرمان نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کے ایم یو ویکسی نیشن سنٹر میں فائیزرکی بوسٹر ڈوز لگائی۔

وائس چانسلر پروفیسر ضیاء الحق نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے ایم یو پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری میں روزانہ 6000 پی سی آر ٹیسٹ اور 24 گھنٹے کے اندر آن لائن رپورٹنگ ہوتی ہے، کے ایم یوڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سنٹر میں روزانہ تقریباً 4000 افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم یوپبلک ہیلتھ ریفرنس لیب میں روزانہ کی بنیاد پر جینومک سیکوینسنگ بھی کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا کے تقریباً 85 فیصد مثبت کیسز اومیکرون ویریئنٹ کے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ضیاء الحق کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے اومیکرون کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ کورونا کی پچھلی اقسام کے مقابلے میں نسبتاًکم ہے، فلو جیسی علامات یا گلے میں خراش کی صورت میں لیبارٹری ٹیسٹ کی تصدیق تک خود کو دیگر لوگوں سے الگ تھلگ کرنا چاہیے۔

Advertisement

اس موقع پر شاہ فرمان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بحران سے نمٹنے میں کے ایم یو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کمیونٹی سے ویکسی نیشن کے ذریعے اومیکرون کے غیر معمولی تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ توقع ہے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کورونا سمیت دیگر وبائی امراض سے نمٹنے میں بھی کلیدی کرداراداکرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر