Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیام امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید سپاہی قوم کے ہیرو ہیں، بلاول

Now Reading:

قیام امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید سپاہی قوم کے ہیرو ہیں، بلاول

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے 10 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ہونے والے سپاہیوں کے ورثاء سے افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہید سپاہی قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 کی درمیانی شب کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے.

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر