کراچی کے علاقے احسن آباد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی ادارے کے ریٹائرڈ افسر زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کی شناخت اشتیاق کے نام سے ہوئی، زخمی ہونے والا شخص پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ریٹائرڈ افسر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص بینک سے رقم لا رہا تھا کہ گھر کے دروازے پر گولی ماری گئی، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
