
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے 11 ائیر بیسز سمیت 70 سے زائد فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی افواج نے یوکرین کے 11 فوجی ہوائی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کی تین کمانڈ پوسٹس اور 18 ریڈار اسٹیشنز بھی ان حملوں میں تباہ کئے گئے ہیں، یہ ریڈار اسٹیشنز ایس 300 اور بک ایم ون اینٹی ائیر میزائل سسٹمز کے لئے بھی استعمال کئے جاتے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہیوکرین کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر سمیت چار ڈرون کو بھی روسی افواج نے مار گرایا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں نے روسی افواج کی فضائی مدد سے اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ مسلح گروہ مزاحمت کر رہے ہیں اوریوکرین کی فوجیں کشیدہ علاقوں نے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ روس کے وزیر دفاع نے روسی افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ یوکرین کے فوجیوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں۔
یوکرائن کے صدر نے کہا کہ روس نے یوکرین کے فوجی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا ہے، انہوں نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں جلد ہی فتح کا جشن منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News