
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں عیدالفطر پر سرکاری چھٹیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس سال عیدالفطر پر کم از کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
یواے ای میں رمضان 2 اپریل سے شروع ہونے اور یکم مئی کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس حساب سے عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
یو اے ای میں رمضان اس سال متوقع طور پر 30 دن کا ہوگا۔
یواے ای کے سرکاری کلینڈر کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک دی جائیں گی۔
اگر 29 روزے ہوئے تو 4 چھٹیاں ہوں گی ورنہ 5 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
اگر رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوا تو ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News