Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے’

Now Reading:

‘حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے’
شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اورسینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمان اور وزراء کے حصہ لینے سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کرے، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کر سکتی ہے۔

 شیری رحمان نے کہاکہ وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،صدارتی آرڈیننس لانے کئے لیے قومی اسیمبلی کا اجلاس منسوخ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے، وزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟

Advertisement

پی پی کی نائب صدر نے کہاکہ وزراء کے پاس مالی وسائل ہوتے ہیں، جن کو الیکشن انتخابات پر اثرانداز ہونے کے استعمال کیا جا سکتا ہے، تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 شیری رحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی متعلق سے صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہے،حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر