Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند رہنے کے لئے سبزیوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

Now Reading:

صحت مند رہنے کے لئے سبزیوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

سبزیوں کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے بےحد ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیاں ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرتی ہیں اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

سبزیاں وٹامنز اور معدنیات کے سب سے سستے ذرائع میں سے ایک ہیں، ماہرین غذائیت ہمیشہ سبزیوں کے زیادہ استعمال کرنے اور سُرخ گوشت سے پرہیز کرنے کی تجویز دیتے ہیں، کیونکہ جہاں سُرخ گوشت ہمارے لئے نقصان دہ ہے وہیں سبزیاں بھرپور غذائیت اور توانائی فراہم کرتی ہیں۔

سبزیوں کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد

ہاضمے کے لئے مفید

سبزیاں آپ کو صحت مند رہنے میں کس طرح مدد کرتی ہیں ماہرین نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سبزیوں میں غذائی ریشے کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو ہاضمہ کی صحت کو بہتر بناتی ہے، یہ ریشے ناقابل ہضم کاربوہائیڈریٹ ہیں جو نظام ہاضمہ کے ذریعے خوراک کو منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement

امراضِ قلب سے حفاظت

سبزیاں دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں اور دل کے دورے، ہائی بلڈ پریشر، لو بلڈ پریشر اور دیگر امراضِ قبل سے محفوظ رکھتی ہیں کئی مطالعات اور رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال قلبی امراض سے متعلق اموات کی شرح کو کم کرنے اور خطرے کے عوامل کو دور کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے، سبزیوں میں سیر شدہ چربی، ٹرانس چربی اور کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے سبزیوں کی یہی خصوصیات انہیں صحتمند غذا بناتی ہیں۔

کینسر سے تحفظ

ماہرین کہتے ہیں کہ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پودوں پر مبنی غذائیں، خاص طور پر سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے، سبزیوں میں موجود منرلز، وٹامنز غذائی ریشے خاص طور پر اینٹی آکسیڈنٹس، جسم کے خلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتے ہیں، اس طرح کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں، ماہرین کینسر کے شکار مریضوں کو مختلف سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اینٹی سوزش

سبزیاں وہ بہترین غذا ہیں جو آپ کے جسم میں ہونے والی مختلف سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں کیونکہ سبزیاں اینٹی آکسیڈینٹ اور فائٹو کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو سوزش کو دور کرنے کے لئے بہترین جُز ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھرپور غذا آپ کو تمام ضروری غذائی اجزاء فراہم کر سکتی ہے اور ان کا روزانہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے کم تیل اور کم مصالحے میں تیار کی گئی سبزیوں کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر، امراضِ قلب، معدے کے امراض اور کئی جلدی سے بچ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر