Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا سانحہ مری سے متعلق  جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا سانحہ مری سے متعلق  جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم
سانحہ مری

سانحہ مری کیس میں عدالت نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سیکریٹری محکمہ سیاحت پنجاب، اے سی مری عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ سانحہ مری سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے گزشتہ سماعت پر جمع کرائی تھی۔

Advertisement

عدالت نے 22 فروری کو سانحہ مری سے متعلق  جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ضلعی انتظامیہ کو مری 2013 ماسٹر پلان پر کنسلٹیشن کی ہدایت کر دی۔

مری 2013 ماسٹر پلان درخواست گزار کے وکیل جلیل عباسی نے عدالت میں جمع کرایا۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت پر سانحہ مری سے متعلق جامع رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو عدالت چیف سیکریٹری پنجاب اور وزیر اعلٰی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے گی۔

سانحہ مری کیس کی اگلی سماعت 22 فروری کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر