Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی اسمگلنگ کا اندوہناک سانحہ، 7 بنگلہ دیشی ہلاک

Now Reading:

انسانی اسمگلنگ کا اندوہناک سانحہ، 7 بنگلہ دیشی ہلاک

بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے تین سو تارکینِ وطن کو یورپ پہنچانے کی ناکام کوشش میں سات بنگلہ دیشی باشندے سمندر میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مصری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جس مصری باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے اس پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے شمالی افریقہ میں لیبیا کے ساحلوں سے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پربحیرہ روم کے راستے انتہائی پرخطر حالات میں یورپ پہنچانے کا انتظام کیا۔ اس کوشش کے دوران متعدد تارکین وطن کھلے سمندر میں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملزم کو کشتی سمیت زندہ بچا لیا گیا ہے۔  مسافروں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت بھی  متاثرین نے کرلی ہے۔

دریں اثناء، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت آئی او ایم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے دوران اب تک 11 ہزار 986 تارکین وطن پناہ کی تلاش میں یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ان میں سے 10 ہزار 570 سمندری راستوں سے یورپی یونین میں داخل ہوئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ تقریباﹰ 50 دنوں کے عرصے میں انتہائی پرخطر سمندری سفر کے دوران مجموعی طور پر ایسے 229 تارکین وطن  سمندر میں ٹھٹھر کر یا ڈوب کر ہلاک ہو گئے، یا پھر اپنی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر