نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے ، آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جیو اکنامکس پر توجہ دے رہی ہے ، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تعاون کے مزید شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
صدرمملکت نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری ، دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، نامزد سفیر بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کریں۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نامزد سفیر کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفیرامریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
