سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام الناس کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے۔
راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی اور اسلم گل سے شکر گڑھ سے ٹکٹ ہولڈر میاں ذیشان رضا ،ملک خرم، منور خان، مبشر علی جنجوعہ اور ٹی ایل پی کے رہنما غلام عباس بھٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔
راجہ پرویز اشرف کی طرف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان پر خیر مقدم کیا گیا، ملاقات میں اسرار بٹ، نیلم جبار، علامہ مدثر شہزاد قادری ، حکیم ریاض قادری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام الناس کی جماعت اور انکی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے، حکومت اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے،عوام کو مہنگائی کے سپرد کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
