کراچی، بجلی کی قیمتوں میں بے ہنگم اضافے نے صنعتی پیداوار کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس تناظر میں صنعت کاروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن محمد ندیم قریشی نے بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرے گا، قیمتوں میں مسلسل اضافہ صنعتوں کا پہیہ جام کر سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو پہلے ہی بے تحاشہ چیلنجز در پیش ہیں، بجلی کی قیمت میں 6.10 روپے فی یونٹ مزیداضافہ کرنے کا فیصلہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
رکن ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کی شدید لہر آئی ہے، خطے میں بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت پہلے ہی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ متبادل توانائی کے ذرائع بروئے کار لانا ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
