
ایک طویل مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ بزرگ افراد روزانہ معتدل سے سخت قسم کی ورزش صرف 20 منٹ تک بھی انجام دیں تو اس سے دل کے امراض کا خطرہ اتنا کم ہوسکتا ہے کہ اس کے حملے کی شدت نصف رہ جاتی ہے۔
تحقیق سائنسی جرنل ہارٹ میں اس طویل مطالعے کو شائع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پر اداریہ بھی لکھا گیا ہے۔ اداریئے کا عنوان یہ رکھا گیا ہے کہ اب بھی عمدہ صحت کے لیے وقت نہیں گزرا اور یوں بتایا گیا ہے کہ 70 سے 75 سال کے افراد روزانہ 20 سے 40 منٹ ورزش کو اپنا معمول بنائیں تو یہ دل کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
کئی عشروں کی سائنسی تحقیقات اور سینکڑوں برس کی روایتی حکمت سے ثابت ہوا ہے کہ باقاعدہ ورزش کے فوائد سر سے پیر تک رونما ہوتے ہیں۔ ورزش اپنی جادوئی تاثیر رکھتی ہے اور خون سے لے کر دل سمیت تمام اعضا کو بہترین حالت میں رکھتی ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ نے زندگی کے غالب حصے میں ورزش کو معمول نہیں بنایا تو عمررسیدگی میں بھی ورزش کے عین وہی فوائد سمیٹے جاسکتےہیں جو نوجوانی یا جوانی میں ہوتےہیں۔
اس کی تصدیق یونیورسٹی آف پوڈووا کےماہرین نے کی ہے جس میں تین ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں 65 سال سے زائد کے مردوزن شامل تھے۔ سائنسدانوں نے مسلسل 20 برس تک ان افراد میں قلبی شریانوں کے امراض اور ہارٹ فیل ہونے کی شرح اور ورزش کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ ان تمام افراد میں جسمانی مشقت اور ورزش بھی شامل کی گئی ہے۔ تاہم عمر کی مناسبت سے ماہرین نے معتدل ورزش میں چلنے پھرنے، ماہی گیری اور باؤلنگ وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سخت ورزش میں جمنازیم کی ورزش، سائیکل چلانے اور پیراکی کو شامل کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا کہ جنس اور نسل سے ہٹ کر بزرگوں میں ورزش کے نمایاں اثرات سامنے آئے۔ جن بزرگوں نے 20 سے 40 منٹ کی ورزش کو معمول بنایا، ان میں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دیگر بایومارکر کی شرح دیگر کی نسبت بہت بہتر دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News