Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘تم کسی کی نہیں مگراللّٰہ کی پکڑ میں آؤ گے’

Now Reading:

‘تم کسی کی نہیں مگراللّٰہ کی پکڑ میں آؤ گے’

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ جھوٹے منافق سازشی کوانشا اللّٰہ شکست ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کے منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے جلسے کے خطا ب پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ظالم کی رسی درازہوتی ہے مگرکب تک؟

مسلم لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ تمھاری جنگ ذاتی اقتدار کیلئے ہے، وزارتوں /سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ، جبری قوانین، چالاکیاں، مخالفین کیلئے پھندے سب ریت کی دیواریں ثابت ہونگے۔


Advertisement

سعد رفیق نے کہاکہ تم کسی کی نہیں مگراللّٰہ کی پکڑ میں آؤ گے۔

شہباز شریف بےقصور ہیں تو عدالتوں سے کیوں وقت لیتے ہیں؟

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف بےقصور ہیں تو عدالتوں سے کیوں وقت لیتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھ پرکیس ہوا توکیا میں بھاگا؟ میں نے ثابت کیا صادق اور امین ہوں، شہباز شریف کیوں بھاگ رہے ہیں، عدالتیں آزاد ہیں، مریم بی بی کیس سے ڈری ہوئی ہیں۔

عمرا ن خان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں یہ حکومت جلدی جائے اور ہم بچ جائیں، کئی سال بعد اسمبلی بغیر ڈیزل کے چل رہی ہے، پاکستان کی اسمبلی اب ڈیزل نہیں سولرپرچل رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے جسٹس قیوم کوفون پرکہا3نہیں5سال کی سزا دو، مریم نواز کہتی ہیں ہمارے پاس ٹیپ ہیں، کبھی کسی نے سنا سیاستدان ٹیپ رکھ کرججز کوبلیک میل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلیک میل سیاستدان نہیں مافیا کرتا ہے، قوم کا پیسہ واپس کریں،کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملےگا ، جب تک زندہ ہوں انکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، بھگوڑے میاں کے2 بیٹے ن لیگ کے دور میں باہر بھجوادیےگئے۔

عمران خان نے کہا کہ خاقان عباسی نے ٹیکس کے خرچے سے اسحاق ڈار کو باہر بھجوایا ، اگر چوری نہیں کی تو ڈر کس بات کا ہے، ان کو عمران خان سے ڈر ہے، آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی رمضان شوگر ملز میں ملازم تھا، چھوٹے میاں نے بیٹے کواور مقصود چپڑاسی کوباہر بھجوایا ، چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے ، مقصودچپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 375کروڑکیسےآگئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب چور ڈاکو ڈرے ہوئے ہیں، 20 سال سے ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں، فضل الرحمان انکو ڈرا رہے ہیں،کسی طرح انکو گرا دو، مولانا کو یہ مشکل پڑی ہوئی ہے کہ وہ 12ویں کھلاڑی بنےہوئےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈاکوؤں کےگلدستے میں ایک وہ جسکو میں مولانا نہیں کہوں گا، یہ ڈیزل سب کو اکٹھا کرکے ہر3 مہینےبعد کہتا ہے حکومت گرادو، بڑی غلطی کی ہم نے انکو جانے کی اجازت دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں: صحافی اطہر متین جاں بحق، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیں: ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر