مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر انہیں اپنی ماں سے ڈانٹ پڑتی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین اور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کے دلچسپ واقعہ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنا کمرہ صاف نہ کرنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی۔
معروف اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر ان کی ماں ان کو خوب ڈانٹتی تھیں۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی فیم گیم’ میں ڈیبیو کیا ہے۔
اس سیریز میں مادھوری کی کہانی ایک کامیاب ادکارہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ان کا نام انامیکا آنند ہے جبکہ سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سنجے کپور، مانو کول، لکشور سارن اور سوہاسینی مولے سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اداکارہ مادھوری نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فلم اسٹار بن کر کافی شہرت حاصل کی لیکن ان کی زندگی میں کوئی منفیت نہیں آئی، شہرت محنت سے حاصل ہوتی ہے جو میں ہر روز کرتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ ان کو روزانہ کیمرے کا سامنا کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ ڈانسنگ کوئین نیٹ فلکس کی نئی سیریز سے قبل آخری بار ابھی شیک ورما کی 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’’کلنک‘‘ میں نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
