Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیمرون میں ہیضے کی وباء دوبارہ پھوٹ پڑی، 35 افراد ہلاک

Now Reading:

کیمرون میں ہیضے کی وباء دوبارہ پھوٹ پڑی، 35 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں گزشتہ سال وبائی مرض ہیضہ کو کسی حد تک کنٹرول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر یہ جان لیوا مرض اب دوبارہ پھیل رہا ہے۔

گزشتہ سال اس مرض سے 5 افراد کے مرنے کی اطلاعات تھیں ، لیکن رواں سال اس وباء کے بگڑے تیور نے مزید 30 افراد کی جان لے لی ہے۔

کیمرون کے طبی ماہرین کے مطابق یہ جان لیوا وباء کیمرون کے مزید تین علاقوں میں پائی گئی ہے.

کیمرون کی وزارت صحت نے اس وباء سے متاثر ایک ہزار 242 نئے مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔

کیمرون کا جنوب مغربی علاقہ بنیادی طور پر گزشتہ کئی سالوں سے پرتشدد علاقہ رہا ہے، شورش زدہ علاقے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیمرون کی حکومت کے لئے ایک مسلہ بن چکی ہے۔

Advertisement

ان علاقوں میں تقریباً ایک لاکھ کے قریب لوگ مقیم ہیں جو زیادہ تر غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق یہ وباء باکاسی پینن سلوا کے علاقے میں پہلے مرتبہ منظر عام پر آئی تھی ، جس کے بعد آہستہ آہستہ دوسرے علاقوں تک پھیل گئی۔

وزارت صحت نے کیمرون کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اس وباء کے مکمل خاتمے کے لئے سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ، ورنہ یہ وباء ہزاروں انسانی زندگیاں نگل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر