
کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتیوں کے ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 22 جنوری کو تیز ہواؤں اور سمندری طوفان کی زد میں آنے والی کشتیوں “السلمان” اور “الصدیق” کے ماہی گیروں کی تلاش کے لیے شروع کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
پاک بحریہ، پاک میرین، اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران آخری ماہی گیر کی لاش بھی سمندر سے نکال لی گئی ہے، لاش کی شناخت اللہ بخش ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ڈوبنے والی 2 کشتیوں کے 24 ماہی گیروں میں سے 12 کو زندہ بچا لیا گیا تھا جب کہ آج آخری 2 لاشیں بھی نکالی گئیں.
اس طرح اس سرچ آپریشن کو آج مکمل کر لیا گیا ہے13 دنوں پر محیط اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پاک نیوی، پاک میرینز اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 12 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا جب کہ 12 افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکالا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News