Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاتلانہ حملے کا شکار اسدالدین اویسی کی سلامتی کے لیے 101 بکروں کی قربانی

Now Reading:

قاتلانہ حملے کا شکار اسدالدین اویسی کی سلامتی کے لیے 101 بکروں کی قربانی

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر میرٹھ میں قاتلانہ حملے کا شکار ہوئے آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی سلامتی کے لیے حیدرآباد کے ایک تاجر نے 101 بکروں کی قربانی دی ہے۔

بکرے صدقہ کئے جانے کے بعد اسد الدین اویسی کی حفاظت اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ یو پی میں اسمبلی انتخابات کے دوران اسد الدین اویسی میرٹھ سے دہلی لوٹ رہے تھے، اس دوران کچھ حملہ آوروں نے ان پر گولیاں چلا دیں۔

پولیس نے اس معاملے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اویسی اور ان کے بھائی کے بیانات سے ناراض تھے ، اس لیے انہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔

3 فروری کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے حامیوں نے ان کی صحتیابی اور بہتر صحت کے لئے دعا کی۔ اس حملہ کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے انہیں زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی، تاہم اسدالدین نے اس کو مسترد کر دیا۔

Advertisement

اسد الدین اویسی پر حملے کے معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہاپوڑ نے کہا کہ مرکزی ملزم سچن پنڈت نے فائرنگ کی تھی اور اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم کی پستول برآمد کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے سچن اور شبھم کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سچن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بڑا سیاست دان بننا چاہتا ہوں ، میں خود کو سچا محب وطن مانتا ہوں، مجھے لگا کہ اویسی کا بیان ملک کے لیے خطرہ ہے، میرے ذہن میں اویسی کے تئیں دشمنی پیدا ہو گئی تھی، اس کے بعد میں نے انتخابی مہم کے دوران ہی اویسی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد سچن نے سہارنپور کے شبھم سے رابطہ کیا، جس کو وہ کئی سالوں سے جانتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر