Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور مصر کے درمیان عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان اور مصر کے درمیان عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دروگ کی ملاقات ہوئی جس میں ڈرامہ، فلم سمیت علاقائی و عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کی فلموں اور ڈراموں کا ترجمہ کرنے کیلئے ڈبنگ سینٹرز کھولنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے لوگ مذہبی، ثقافتی اور بھائی چارگی کے رشتوں سے جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان عظیم ثقافتی ورثہ موجود ہے جبکہ عالمی امور پر پاکستان اور مصر کا یکساں موقف رہا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اس صورتحال میں افغان عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا جا سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان عوام کی مدد  کے لئے دنیا کو آگے آنا ہوگا، اس ضمن میں مصر بھی اپنا کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران افغانستان کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے۔

ملاقات میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دروگ نے وقت فراہم  کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا شکریہ ادا کیا۔

مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دروگ نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر