Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری نے عین وقت پر منہ موڑ لیا، یوکرینی صدر کا شکوہ

Now Reading:

عالمی برادری نے عین وقت پر منہ موڑ لیا، یوکرینی صدر کا شکوہ

یوکرین کے صدر نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری نے عین وقت پر ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس افواج کی جارحیت سے قبل عالمی برادری نے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا مگر جب روسی افواج حملہ آور ہوئیں تو سب نے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبروں کے مطابق روسی افواج بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی افواج کے داخل ہونے کی بھی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیف سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں اور کسی بھی وقت کیف میں داخل ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

خبر کے مطابق روسی افواج نے کیف کے ائیرپورٹ پر قبضہ کرنے کے دعویٰ کیا مگر یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی ائیرپورٹ کی جانب پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں عالمی برادری کی جانب سے عین وقت پر منہ پھیرنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ہمیں بے شک تنہا کر دے مگر ہم روس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

یوکرین کے صدر نے کہا روسی حملے کے وقت سے ابھی عالمی دنیا اور خاص طور پر مغربی ممالک دور سے بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن ہم اپنی سرزمین کا اکیلے ہی دفاع کر رہے ہیں۔

یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ 25 سے زائد یورپی رہنماؤں سے نیٹو میں شامل ہونے سے متعلق پوچھا لیکن کسی نے بھی خوف کے باعث جواب نہیں دیا۔ اب تک کوئی بھی یوکرین کی مدد کو نہیں آیا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے روز فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوئے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔ روسی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں تو عائد کردی ہیں، لیکن اب تک کہیں سے فوجی امداد آئی اور نہ ہی نیٹو فوج مدد کو پہنچی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر