فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ،ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس، 3کروڑ 55 لاکھ روپے سے حق پارک کی بحالی اورایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی لاگت سے الٰہی پارک کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف چند شہروں میں ہی ترقیاتی کام کروائے لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر نگرانی صوبے بھر میں یکساں اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جا رہا ہے، ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے جبکہ ہم عوامی خدمت کی بنیاد پر ہی آئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
