کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کیسز میں واضح کمی رپورٹ ہوئی ہے۔
کراچی میں کورونا کیسز کہ شرح صرف 7.65 فیصد رپورٹ کی گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 961 کورونا کیسزسامنے آئے، جن میں سے547 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 مریض انتقال کر گئے ،سندھ بھر میں 699 اومیکرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 349 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،318 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 25 وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 648 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 ہوگئی۔
Statistics 10 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 54,638Advertisement
Positive Cases: 3914
Positivity %: 7.1%
Deaths :47
Patients on Critical Care: 1716— NCOC (@OfficialNcoc) February 10, 2022
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489، سندھ میں 5 لاکھ 54 ہزار 990، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار 879، بلوچستان میں 34 ہزار 957، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 342 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
