
گلشن اقبال سے اے ٹی ایم مشین چوری کرنے کی کوشش کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ملزمان کے زیر استعمال شیزور ٹرک چوری کا نکلا، ٹرک کی چوری کا مقدمہ سر سید تھانہ میں مالک یاسر کی مدعیت میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق شہری یاسر نے 8 فروری کی رات ٹرک دکان کے قریب کھڑا کیا تھا، شہری نے صبح 6 بجے دیکھا ٹرک غائب تھا، شہری نے ٹرک چوری کی اطلاع 15 پر بھی دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ممکنہ طور پر اے ٹی ایم چوری کی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی، ملزمان نے چوری کے لیے شیزور ٹرک کی بھی ریکی کی ہوگی۔
پولیس نے کہا کہ اے ٹی ایم مشین چوری کے وقت ٹرک سے راستہ بلاک ہوگیا تھا، ایک گاڑی ٹرک کے پاس آکر رکی تو ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں ایک ملزم کا چہرہ کچھ واضح ہے، سی سی ٹی وی نادرا کو بھیج کر شناخت کروائی جائے گی جب کہ واقعہ کا مقدمہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News