Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے لئے نئی بسیں چند دنوں میں چائنا سے کراچی پہنچ جائیں گی،مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

کراچی کے لئے نئی بسیں چند دنوں میں چائنا سے کراچی پہنچ جائیں گی،مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے نئی بسیں چند دنوں میں چائنا سے کراچی پہنچ جائیں گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے ملک بھر کے افسران کو خوش آمدید کہتے ہیں، کراچی کے انفراسٹرکچر، پارکوں، شاہراہوں کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اختیارات اور فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا، بات اختیارات کی نہیں نیت کی ہوتی ہے، اپنے شہر سے لگن ہو تو اس کی ترقی کے لئے سوچا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کے ایم سی نے اپنے ریونیو میں اضافہ نہیں کیا جس کے باعث ترقیاتی کام متاثر ہوئے، ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر کا عمل انتہائی طویل ہے جس کے باعث کام تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ کراچی آج بھی غریب پرور شہر ہے اور اس شہر میں پوٹینشل موجود ہے، کراچی کے لیے نئی بسیں چند دنوں میں چائنا سے کراچی پہنچ جائیں گی۔

Advertisement

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے بھی حکومت سندھ اقدامات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر