Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

سوشل میڈیا مہم کیس، میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شوشل میڈیا مہم کیس میں عدالت نے میشا شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ضلع کچہری کی عدالت میں گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے سماعت کی۔

ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے، مقدمہ میں ماہم جاوید، عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل پیر اور لینا غنی بھی نامزد ملزم ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

علی ظفرکے وکیل نے کہا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی، میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

Advertisement

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں میشاء شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست خارج کردی گئی، عدالت نے میشاء شفیع کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے شریک ملزمہ ماہم جاوید کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ملزموں کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے 19 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمہ لینا غنی اور علی گل پیر کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر