Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن تنازع،کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں، بیلاروسی صدر

Now Reading:

یوکرائن تنازع،کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں، بیلاروسی صدر

بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا ہے کہ ان کی فوج یوکرائن پر روسی حملے میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے یوکرائن کے صدر کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے فوجی بیلاروس کی سرزمین سے ملک میں داخل ہورہی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اتحادی لوکاشینکو کا کہنا تھا  ہماری مسلح افواج اس آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ بیلاروسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو صبح سویرے بیلاروسی ہم منصب کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ ماسکو یوکرائن پر فوجی آپریشن شروع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی رہنما نے انہیں بتایا کہ آپریشن کا مقصد ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ میں لوگوں کی نسل کشی کو روکنا ہے۔

واضح رہے، یورپی یونین نے روس کے یوکرائن پر کیے جانے فوجی حملے پر شدید تنقید کی ہے اور ساتھ ہی معاشی و اقتصادی پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر