پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور حنیف محمد، مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد برادران میں سے حنیف محمد کے بعد ان کے بڑے بھائی رئیس محمد بھی خالق حقیقی سے جاملے جبکہ مشتاق محمد اور وزیر محمد اس وقت برمنگھم میں رہائش پذیر ہیں اور صادق محمد کی رہائش کراچی میں ہے۔
خیال رہے کہ انتقال کرجانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رئیس محمد نے دوشادیاں کیں اوران کے آٹھ بچے تھے، تین بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
مرحوم کے چار بھائیوں وزیر محمد، حنیف محمد، مشتاق محمد، صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمد نے پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
