مقررین کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا کراچی خوش آئند ہے، نوجوانوں کو سستے قرضے ملنے سے ان کو سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارکو کراچی چیمبر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ کامیاب نوجوان پروگرام کو لانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
کراچی چیمبرمیں کامیاب جوان مرکز بنایا جارہاہے۔ اس ضمن میں نوجوانوں کے لیے جاب فئیر بھی کرایا جائے گا۔ فنانس سپلمنٹری بل کے بعد بہت سے مسائل ہوگئے ہیں۔ اس تناظر میں انھوں نے درخواست کی کہ چئیرمین ایف بی آر خود کراچی آکر اس مسئلے کو حل کرائیں اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے شوکت ترین سے بھی آنے کی درخواست کردی۔
Special Assistant to Prime Minister on Youth Affairs Mr. Muhammad Usman Dar visited Karachi Chamber of commerce and Industry. #Karachi #KarachiChamber #Chamberofcommerce @PakPMO @ImranKhanPTI @UdarOfficial pic.twitter.com/FFD7AFvRFn
— Karachi Chamber of Commerce and Industry (@kcci_official) February 11, 2022
بزنس مین گروپ نائن کے چئیرمین جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام بہت ہی اہم ہے۔ نوجوان نسل کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سستے قرضے ملنے سے بی روزگاری کم ہوگی۔
نائب چئیرمین بزنس مین گروپ انجم نثار نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے بہت اچھی رقم متخص کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو سستے قرضے ملنے سے ان کو سہولت ملے گی چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کا فروغ بھی ملے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شوکت ترین کے آنے سے پہلے کامیاب نوجوان پروگرام لنگڑا ہوکر چل رہا تھا تاہم، اب کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت تین سے چار ماہ میں تین سے چار ارب روپے دیئے گئے ہیں۔
نجی بینک پہلے قرضے نہیں دیتے تھے شوکت ترین نے ان کے ساتھ جہاد کیا اب تک کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 33 ارب دیئے گئے جس میں سندھ کو 7 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ۔اس میں سے کراچی کے نوجوان کو پانچ ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
