Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون: سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کر دیں

Now Reading:

اومیکرون: سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کر دیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ “اومیکرون” کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیرون ملک مقیم مسافروں پر سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے 48 گھنٹے کے اندر کرانا ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 8 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

اسی طرح سعودی عرب سے روانگی کے خواہش مند مسافروں کے لیے بوسٹر کی خوراک لازمی قرار دی گئی ہے اور بوسٹر کی شرط زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کے لیے لاگو کی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندی کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہو گا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مسافروں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال تک جرمانے کا اعلان کیا ہے، تاہم بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر