Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھلی اوردیگر غذاؤں کے تازہ ہونے کی آسان پہچان

Now Reading:

مچھلی اوردیگر غذاؤں کے تازہ ہونے کی آسان پہچان

صحت کا تعلق اس غذا پرہے جو آپ کھاتے ہیں اسی لئے اس کا تازہ ہونے بے حد ضروری ہے، ان میں گوشت، مچھلی، سبزیاں اور پھل شامل ہیں، لیکن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ یہ تمام غذائیں آپ ہمیشہ ہی تازہ خرید کر لاتے ہیں؟ تواس جواب یقیناً نہیں میں ہوگا۔

اکثردیکھا گیا ہے کہ تازہ اور باسی غذاؤں کوایک ساتھ رکھ دیا جاتا ہے جن کی پہچان قدرے مشکل ہوجاتی ہے اور ساتھ باسی غذا کھانے سے کئی طرح کی بیماری کے خدشات بھی جنم لے سکتے ہیں۔ یہاں پر ایسی ہی چندغذاؤں کی خریداری کے لئے آسان طریقے بتائیں جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ کبھی باسی غذا نہیں خریدیں گے۔

مچھلی

مچھلی کا شمار ایک ایسی غذا میں ہوتا ہے جس کے تازہ ہونے کی پہچان سب سے مشکل ہوتی ہے ایک تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت کم خریدی جاتی ہے دوسرا یہ تازہ اور باسی ملا کر فروخت کی جاتی ہے۔

Advertisement

اس کے تازہ ہونے کی پہچان یہ ہے کہ اس میں کبھی تیز ناگوار بو نہیں آئے گی بلکہ ہلکی سی بو ہوگی جو آپ کو متوجہ کرے گی۔ تازہ مچھلی کے گلپھڑے ہمیشہ سرخ یا گلابی ہوں گے جبکی منجمد مچھلی کی بو بھی تازہ مچھلی کی طرح کی ہونی چاہئے، کوشش کریں اسے خریدنے کے بعد فوراًاستعمال کر لیں جبکہ منجمد مچھلی کو فریزر میں کافی عرصے کے لئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

گوشت

گوشت کی خریداری میں کافی محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے تازہ ہونے کی پہنچان بھی قدرے مشکل ہوتی ہے اسی لئے آپ کو گوشت کی خریداری میں کئی طرح کے عوامل پر نظر رکھنی پڑتی ہے جیسے رنگت ، بو یہاں تک اسے چھونے کی صورت میں جومحسوس ہوتا ہے یعنی تازہ گوشت ہمیشہ ٹھوس ہوتا ہے جب آپ اسے دباتے ہیں تویہ تیزی سے واپس اصلی شکل میں آجاتا ہے۔

دودھ

Advertisement

دودھ کے تازہ ہونے کی پہچان اس کی رنگت اور ذائقہ کی بنیاد کیا جاتا ہے اور یہ دونوں کام آپ اس کی خریداری کے بعد ہی کر سکتے ہیں، تاہم دودھ کی دکان پر اس کی رنگت کو ضرور دیکھا جاسکتا ہے جو سفید رنگ تھوڑا سا زردی مائل ہوتا ہے۔

اناج

اناج کی خراب ہونے کی ایک معیاد ضرور ہوتی ہے، جیسے مکئی، گندم، چاول اور جئی کو اگر فریج میں رکھا جائے تو یہ کئی ماہ تک استعمال کے قابل رہتے ہیں لیکن اگر یہ باہر رہیں تو صرف ایک ماہ تک ہی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

بیگن

Advertisement

تازہ بیگن کی پہچان نہایت آسان ہے اس کے تنے کو دیکھیں اگر یہ سبز ہے تو جان لیں بیگن تازہ ہیں اور ان کی رنگت بھوری یا سرخی مائل ہو گئی ہے تو یہ استعمال کے قابل نہیں رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر