Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ، معروف ترین مزار کا مینار جھک گیا

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ، معروف ترین مزار کا مینار جھک گیا

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں 5.7 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارے نے اعلان کیا کہ زلزلے کا مرکز 209 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تاہم افغانستان میں آنے والے اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب آج صبح مردان، ملاکنڈ، چترال اور خیبر پختونخوا صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جبکہ زلزلے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں واقع شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی کے مزار کا مینار ایک طرف جھک گیا، لیکن مزار شریف کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔

صبح پاکستان، بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 11 مئی 1995 کو کشمیری مجاہد مست گل اور ان کے ساتھیوں نے درگاہ چرار شریف کا محاصرہ کرنے والے بھارتی فوجیوں سے شدید جھڑپ کی تھی اور بحفاظت لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر پہنچ گئے تھے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے کنڑول روم کو کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے. عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر