
پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن نے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجا ری اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایک ہی روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگالی گئی۔
Highest daily vaccine doses administered yesterday in Pakistan. Over 2 million.
Well done everyone!
Advertisement— Faisal Sultan (@fslsltn) February 8, 2022
واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
کورونا مزید 37 افراد کی جان لے گیا
ملک بھر میں کورونا نے مزید 37 افراد کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔
Statistics 8 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,327
Positive Cases: 2799Positivity %: 5.34%Advertisement
Deaths :37
Patients on Critical Care: 1668— NCOC (@OfficialNcoc) February 8, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری کر چکی، ماہرین
ماہرین کے مطابق سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری کر چکی، فروری میں سندھ میں کورونا کی حالیہ لہر میں مزید کمی متوقع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News