
سعید غنی کا کہنا ہےکہ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں ۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،حکومت پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں پی ٹی آئی کےآنے کےبعدکرپشن میں اضافہ ہوا ،عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی صوبائی وزیرکہتےہیں2023میں سندھ میں ان کی حکومت ہوگی ،خواب دیکھنے اور دعوے کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لا رہے ہیں، شہباز شریف
پی پی رہنما نے کہاکہ حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے پی ٹی آئی سب کررہی ہے،حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بتائے مہنگائی بڑھ گئی ہے،27 فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوام کیلئے ہے۔
سعید غنی نے کہاکہ سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس ملنا آئینی حق ہے،پیکا قانون میں ترمیم کرکے ہر آدمی کی زبان بندی کی جارہی ہے،پیپلز پارٹی کراچی کے کارکنوں نے کنٹینر تیار کروائےہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی ۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے، امریکی وزیر خارجہ
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News