وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔
اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہاہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں، یہ لوگ صرف اپنے آپ کو میڈیا میں ز ندہ رکھنا چاہتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام جا ن چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
