سرکا درد اگرچہ مہلک تونہیں ہوتا لیکن معمولات زندگی کو ضرورمتاثرکرتا ہے، سرمیں درد ہوتولوگوں کی اکثریت اس کے لئے مختلف ادویات یا گھریلوعلاج کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن یہ اس کا عارضی حل ہے تاہم اب ماہرین نے اس کا ایک منفرد علاج دریافت کر لیا ہے۔
برطانوی ماہرین کے مطابق سردرد سے نجات کے لئے ایک معمولی سرجری بہت کار آمد ثابت ہورہی ہے۔ جس کی بدولت اس عارضے میں مبتلا افراد کو اس سے نجات دلائی جاسکے گی جو دنیا بھر میں اکثریت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔
برطانیہ کے گائے اینڈ سینٹ تھوماس اسپتال میں کئے جانے والے اس انوکھی سرجری میں ڈاکٹر مریض کے سر کے ایک چھوٹے سے حصے کو ہٹاکر دماغ میںسیفلون (مصنوعی کیمیکل) سے بنے ایک پیچ (ٹکڑا) لگا رہے ہیں۔
ٹیفلون نامی اس پیچ کا مقصد جسم کے مرکزی اعصاب سے دماغ کوموصول ہونے والے درد کے سنگلزکو روک کرمریض کوسردرد کا احساس نہیں ہونے دیتے۔

گائے اینڈ سینٹ تھوماس اسپتال کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر گیورگی لیمبروکا اس سرجری سے متعلق کہنا ہے کہ تمام نیورو سرجنزنے اس سرجری کے پہلے مرحلے میں کان کے پیچھے سر سے ایک چھوٹے سےحصے کو احتیاط سے ٹرائگمینل اعصاب (کرینیئل اعصاب کا پانچواں بڑاجوڑا جو اوپتھالمک، میگزیلیری اورمیدیبیولر اعصاب سے منسلک ہوتا ہے) سے علحیدہ کیا۔
دوسرے مرحلے میں ٹیفلون سے بنے پیچ کو اعصاب اور آرٹری کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے کے لئے ان کے درمیان رکھا، یہ پیچ مرکزی اعصاب کی جانب سے دماغ کو موصول ہونے والے درد کے سگنلز کی راہ میں رکاوٹ کا کام دینے لگا اور اس طرح مریض کو درد کا احساس نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ اس سرجری میں استعمال ہونے والے پیچ کا کیمیکل بے ضرر ہے اور یہ انسانی جسم میں کسی قسم کا ری ایکشن نہیں کرتا جو پیچیدگیوں کا سبب بنے۔ اسی لئے مصنوعی کیمیکل سے بنے ٹیفلون (پولی ٹیٹرا فلوروایتھلین) کا سرجیکل امپلانٹ میں استعمال عام بات ہے۔
ڈاکٹر لیمبروکے مطابق اب تک اسپتال میں 50 مریضوں کی سرجری کی جاچکی ہے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، جبکہ 70 فیصد سے زائد مریضوں میں سر درد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
