Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دولہا گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی انڈر گراونڈ

Now Reading:

دلہن کے گاؤں پہنچتے ہی دولہا گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا، باراتی انڈر گراونڈ

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے رام پور ضلع میں دولہا کو اچانک کار سے نکل کر بھاگتے دیکھ کر ہنگامہ مچ گیا۔

دراصل رام پور میں لڑکی والے بارات کا انتظار کررہے تھے، مگر راستے میں ہی دولہا، باروتیوں سمیت غائب ہوگیا۔

جب معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ راستے میں دولہے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور اس کی کار سے ایک معصوم کی جان چلی گئی ہے۔

اس کے بعدر دلہن کے گھر میں افراتفری پیدا ہوگئی۔

 دراصل یہ واقعہ بدھ کی دوپہر تحصیل علاقہ کے گاوں رسول پور فرید پور میں پیش آیا، جہاں اسرار سلمانی نامی شخص کی بیٹی کی بارات تحصیل علاقہ کے گاوں جالف نگلا سے آئی تھی۔

Advertisement

 جیسے ہی دولہے کی کار گاوں میں داخل ہوئی، تبھی اس کی زد میں سڑک پار کرتے وقت ایک پانچ سالہ بچہ آگیا اور اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد دولہا فوراً گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا اور ایک گھر میں جاکر چھپ گیا۔ اس نظارے کو دیکھ کر باراتی بھی فوراً گاڑیوں سے اتر کر اِدھر اُدھر چھپ گئے۔

گاوں والوں نے کافی دیر تک تلاش کیا تب جا کر روپوش ہوئی بارات باہر آئی۔ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

 ادھر دلہن والے بارات کا انتظار کررہے تھے، کیونکہ وقت کافی زیادہ ہوگیا تھا۔ جیسے ہی لڑکی کے گاوں والوں کو اس کی اطلاع ملی تو فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی۔

 پولیس نے قانونی کارروائی پوری کی اور آپسی اتفاق رائے سے دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا۔ اس کے بعد نکاح کی رسم شروع ہوئی۔

حالانکہ کچھ وقت تک لڑکی کے دروازے پر ماتم والا ماحول ہوگیا تھا اور کھانے پینا بھی روک دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر