
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی ہوشربا قیمتیں بڑھانا عوام پر ایٹم بم گرانے جیسا ہے۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فوری واپس لیا جائے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مشکلات میں مذید اضافہ ہوگا۔
ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نئی نئی توجیحات پیش کی جائیں گی۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے اور یہ نااہل نالائق لوگ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کو ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے وفاقی حکومت آئی ایم اہف کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News