اسے گلوبس کا نام دیا گیا ہے جو “گلوبل لائبریری آف انڈرواٹر بائیلوجیکل ساؤنڈز کا مخفف ہے۔ یہ دنیا کی پہلی آڈیو لائبریری ہے جس میں وھیل کی سیٹی بھی موجود ہے تو سمندری جانوروں کی پکار بھی موجود ہے۔
اگرچہ سمندر کے اندر ہم ڈھائی لاکھ انواع کے جانور دریافت کرچکے ہیں لیکن 120 سے زائد آبی ممالیے آوازیں خارج کرتے ہیں جبکہ 100 اقسام کے سمندری کیڑے اور غیرفقاریئے بھی کسی نہ کسی درجے کی صدا لگاتےہیں۔ اسی طرح 34 ہزار اقسام کی مچھلیوں میں سے ایک ہزار ایسی ہیں جو آوازیں خارج کرتی ہیں۔

اب دس ممالک کے 17 ماہرین نے مشترکہ طور پر دنیا بھر کے سمندروں کی آوازیں ریکارڈ کرکے اسے ایک صوتی لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے لیے مہنگے اور جدید ترین آلات بھی خریدے گئے ہیں جن میں حساس زیر آب ہائیڈروفون، مصنوعی ذہانت کے سسٹم اور زیرِ آپ جدید ترین گو پرو کیمرے بھی شامل ہیں۔
اس لائبریری میں میٹھے اور نمکین پانیوں کی انواع کی آوازوں کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس کی ابتدا آسٹریلیا سے کی گئی ہے جہاں بھانت بھانت کے سمندری جانور موجود ہیں اور وہیں ان کی مختلف آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔ اس لائبریری کو اوپن ایکسس پلیٹ فارم بنایا جائے گا جس میں بعد ازاں دنیا بھر کے لوگ شامل ہوسکیں گے۔
ماہرین چاہتے ہیں کہ سمندری آلودگی اور انسانی کاوشوں سے تیزی سے ختم ہوتے جانداروں کی تمام صداؤں کو ان کی معدومیت سے پہلے ریکارڈ کرلیا جائے۔ اس سے نہ صرف دنیا بھر کے سمندری جانداروں کی معلومات مل سکے گی بلکہ نئے پہلو
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
