پی ایس ایل 7
پی ایس ایل 7 کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز ہی بناسکی۔
Be Afridi, Be very Afridi. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/latrmRuvBB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا تاہم اسکور برابر ہونے کے باعث معاملہ سپر اوور پر چلا گیا۔ جہاں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور ہیری برووک بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہاب ریاض نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بلے بازوں کو باؤنڈری مارنے سے روکے رکھا جس کے نتیجے میں وہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔
THAT over. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/o8AYrxjmNg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
آسان ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ بولنگ کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی خود آئے لیکن شعیب ملک نے انہیں ابتدائی دونوں گیندوں پر چوکے رسید کرکے میچ ہی ختم کردیا۔
SHINE ✨SHAH #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/ABEKNyu00s
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر زمان پہلی ہی گیند پر شعیب ملک کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد فل سالٹ بھی پشاور زلمی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ارشد اقبال کا شکار بنے ، وہ 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران غلام کی اننگز بھی 25 رنز تک محدود رہی اور پچھلے میچ کے ہیرو ، سنچری میکر ہیری برووک صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
لاہور قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر بھی 19 رنز ہی بناسکے جب کہ ڈیوڈ ویسے صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے تاہم محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔
Plumb! Wiese has to go. 🚶🏻#HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/D4r3fMoeeK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
آخری لمحات میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی پلٹادی اور میچ کو سپر اوور تک لے گئے۔ شاہین آفریدی 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
That's the end for Hafeez! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/Y2tNauMHJr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شعیب ملک ، خالد عثمان ، محمد عمر اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی بیٹنگ
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حارث اس بار جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے وہ صرف 6 رنز بناسکے۔
Kamran to Shaheen: 💥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/SRyflNf3Hi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن لاہور قلندرز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فواد احمد نے پہلے ہی اوور میں کامران اکمل کی اننگز کو بریک لگادیا ، وہ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Land in Pakistan ✅
Get a wicket in the 1st game ✅ #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ @bachaji23 pic.twitter.com/sPUP64MqoT— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
حضرت اللہ زازئی نے بھی 3 چوکے لگاکر اپنے جارحانہ عزائم ظاہر کیے لیکن شاہین آفریدی نے زازئی کی پرواز روکنے کے لیے محمد حفیظ کا استعمال کیا جو کارگر ثابت ہوا اور وہ 20 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی بولنگ پر ان کو ہی کیچ دے بیٹھے۔
Professor sends @zazai_3 out of class! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/rskiGoJ5ZP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
شعیب ملک اور حیدر علی کے درمیان 60 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی، شعیب ملک 32 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ حیدر علی کی اننگز 25 رنز تک محدود رہی۔
In the slot! @iamhaideraly goes 💥 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/IbomxOmqZF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
آل راؤنڈر حسین طلعت 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے ، عماد بٹ 9 رنز بنانے کے بعد باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے جب کہ کپتان وہاب ریاض ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ خالد عثمان نے 19 رنز بنائے۔
Advertisement.@bachaji23 catches another big fish 🎣 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/NWOKfXEP9V
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حفیظ اور ڈیوڈ ویزے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پشاور زلمی نے اپنے اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی ہیں تاہم لاہور قلندرز کی جانب سے صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانے والے لیگ اسپنر راشد خان کی جگہ آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
AdvertisementTwo in-form teams play each other in the final round game of the #HBLPSL7. Whose day is it going to be? #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/KODzQ4KcLi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
خیال رہے پی ایس ایل 7 میں اب تک ہونے والے میچز میں لاہور قلندرز نے 6 میچوں میں کامیاب حاصل کررکھی ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ پشاور زلمی کو 5 میچوں میں کامیابی ملی ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
.@WahabViki won the toss for @PeshawarZalmi and they will bat first. Let’s go! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/B7ueqcX0rY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
