
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل علی اصغر اور اے ایس آئی رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اہلکاروں کے قتل کی سی سی ٹی وی فوتیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، دونوں اہلکار مشرقی بائی پاس پر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے، نامعلوم افراد نے پولیس اہلکروں پر فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، فائرنگ سے اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل علی اصغر موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News