Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے عوام دشمن مارچ نکالا ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

پی ٹی آئی نے عوام دشمن مارچ نکالا ہے، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ

ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام دشمن مارچ نکالا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی نے عوام دشمن مارچ نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ لٹل مارچ ہے، میں ہمیشہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا شکر گزار رہتا ہوں، فیصل واوڈا نے ایم این اے کی نشست چھوڑی تو پی ٹی آئی کی حقیقت کھل کر سامنے آئی۔

   ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اُس سیٹ پر ساتویں یا آٹھویں نمبر پر آئی، شکریہ علی زیدی آپ نے مارچ کا جو فیصلہ کیا ہے یہ آپ کی پول کھول دے گا۔

پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کے راستوں اور شیڈول کا اعلان کردیا

Advertisement

شیری رحمان نے تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی لانگ مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ ملک کے 23 اضلاع اور 35 شہروں سے گزرے گا اور کراچی سے براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے گا۔

نائب صدر نے کہا کہ بدین میں پہلے دن کا اختتام ہوگا، بلاول بھٹو زرداری اور لانگ مارچ قافلے کے شرکاء رات بدین میں قیام کرینگے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ یکم مارچ کو مورو سے خیرپور سے ہوکر سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا اور 2 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا، لانگ مارچ براستہ گھوٹکی سے پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے گا۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 3 مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا اور بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ عوامی مارچ 4 مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا اور 5 مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے 6 مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور بلاول بھٹو عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ 6 مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا اور 7 مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، مارچ جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔

نائب صدر نے کہا کہ عوامی مارچ مہنگائی، بے روزگاری، بدحالی اور ملک کی معاشی تباہی کی وجہ بننے والے عمران خان سے چھٹکارا دلانا ہے اور یہ مارچ پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن پارٹیزسے مطالبہ کر رہے کہ وہ اس نااہل حکومت سے ان کو چھٹکارا دلائیں، نیا پاکستان بنانے والوں نے مہنگا پاکستان بنا دیا ہے جس میں غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مارچ کا مقصد تباہی سے نجات دلانا اور پاکستان کو اس نااہل حکومت سے بچانا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پر امن ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمان، عدلیہ اور پی ٹی وی پر حملوں پر یقین نہیں رکھتے، ہم آئینی اور جمہوری طریقوں سے حکمرانوں کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر