
شیری رحمان کا کہنا ہےکہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعوہ کر رہی۔ 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔ 1/2 pic.twitter.com/YL8HwNMRmQ
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 2, 2022
سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی، یہ کس منہ سے دعوہ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News