Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کے ٹاپ فاسٹ بالراسٹیکٹی دورہ پاکستان کے لئے منتخب

Now Reading:

آسٹریلیا کے ٹاپ فاسٹ بالراسٹیکٹی دورہ پاکستان کے لئے منتخب

آسٹریلین نیشنل سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس سیزن کے ٹاپ فاسٹ بالر مارک اسٹیکٹی پر دورہ پاکستان کے لئے بالآخر اعتماد کا اظہار کر ہی دیا۔

نیشنل سلیکٹرز نے دورہ پاکستان کے لئے فاسٹ بالر مارک اسٹیکٹی کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے، یہ دورہ اگلے ماہ ہو گا۔

شیفلڈ شیلڈ کے رواں سیزن میں اپنی بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرنے والے مارک اسٹیکٹی کے حوالے سے آسٹریلین کرکٹ کو مستقبل میں کافی توقعات وابستہ ہیں۔

رواں فرسٹ کلاس سیزن میں مارک اسٹیکٹی نے نیو ساؤتھ ویلز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا، قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لئے ان کا مقابلہ مائیکل نیسیر سے ہے۔

مارک تھامس اسٹیکٹی 17 جنوری 1994 کو کوئنز لینڈ میں پیدا ہوئے ، دائیں ہاتھ سے فاسٹ میڈیم بالنگ کرتے ہیں، وہ آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

Advertisement

مارک اسٹیکٹی کوئینز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں وہ برسبین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے ریزرو کھلاڑی میں شامل ہونے والے 28 سالہ اسٹیکٹی شیفلڈ شیلڈ کے رواں سیزن میں 16.31 کی اوسط سے 29 وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔

بدقسمتی سے اسٹیکٹی دورہ پاکستان سے قبل بھی دو مرتبہ بیگی کیپ حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ، انہیں پہلا موقع گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں بھی ٹیم اسکواڈ کے ساتھ شمولیت کا موقع ملا تھا۔

جبکہ حالیہ ایشز سیریز کے دوران سیریز کے دوسرے میچ میں انہیں ملکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، مگر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں میدان میں اتارنے کو رسک نہیں لیا۔

مارک اسٹیکٹی دورہ پاکستان شمولیت پر کافی خوش ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ اس ٹور میں انہیں بیگی کیپ مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر