 
                                                                              جھانوی کپور بھی زیادہ تر اداکاراوں کی طرح سوشل میڈیا پر وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ وہ مداحوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ جس میں اداکارہ کا بولڈ اوتار دیکھ کر نیٹیزنز کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں۔
جھانوی کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ سیلبریٹیز نے بھی ان تصاویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور نے بھی ایک پیارا سا ردعمل ظاہر کیا ہے، جو آپ کا دل جیت لے گا۔
جھانوی اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر میں سفید رنگ کے برالیٹ اور ٹراوزر میں بیڈ پر آرام کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کے اس بیڈروم فیشن سے مداح نظریں نہیں ہٹا پا رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جھانوی کپور کا فیشن سینس کافی انوکھا ہے۔ وہ فیشن کے معاملے میں کافی آگے ہیں اور شو بز میں آنے سے پہلے ہی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہی ہیں۔
جھانوی کپور نے اپنی ہوشرُبا تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا، ’آپ کو کل کال کروں گی‘۔
قبل ازیں، جھانوی کپور نے بھارت کے ریپبلک ڈے 2022 کے موقع پر انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی ‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ وہ اس فلم میں راجکمار راو کے ساتھ نظر آئیں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
جھانوی کپور اس فلم میں ایک کرکٹر کا رول نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ کو اس رول کے لئے ہندوستانی وکٹ کیپر اور بلے باز دنیش کارتک ٹریننگ دے رہے ہیں۔ اداکارہ اپنے شاٹس اور اسٹانس کو بہتر بنانے کے لئے کافی محنت کر رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کرن جوہر نے نومبر 2021 میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے فلم کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کو 7 اکتوبر 2022 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 