Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے چمن میں روغانی روڈ لیول کراس لیویز چیک پوسٹ پر بم حملے کی مذمت کی ہے۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے دھماکہ کے نتیجے میں اہلکاروں اور شہری کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چمن جیسے تجارتی شہر کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا، عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ چمن میں لیول کراس لیویز چوکی پر بم دھماکے میں لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نامعلوم دہشت گردوں نے بم دھماکے کے ذریعے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ، زخمی افراد میں 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں ۔

بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر