
سبزہ کسے پسند نہیں یہ جہاں کہیں بھی ہوآنکھوں کو بھلا لگتا ہے اور ساتھ ہی راحت بھی پہنچاتا ہے اور یہ گھر میں ہو تو اس کی خوبصورتی کو بڑھا کر اس میں چار چاند لگا دیتا ہے۔
ہم اکثر اوقات گھر کی سجاوٹ کے لئے بہت کچھ خرید لیتے ہیں لیکن ان تمام خریداری میں پودوں کوجگہ نہیں ملتی۔ یہ نہ صرف گھر کی سجاوٹ میں ایک بہترین کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی آکسیجن کے لیول کو بڑھاتے ہیں اس طرح گھر ہی میں صاف اور تازہ ہوامیسر آتی ہے۔
یوں تو دنیا بھر میں ہوم پلانٹ کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے کئی طرح کے فائدے حاصل کئے جاتے ہی لیکن یہاں پر پاکستان میں پائے پائے جانے والے پودوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں گھر میں رکھنے سے حیرت انگیز فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
اریکا پام جو الرجی سے بچائے
یہ گھروں میں رکھے جانے والے پودوں کی فہرست میں شامل ایک بہترین پودا ہے۔ نازک، گھنی اور ہری ٹہنیوں سے بھراپودا یہ جس جگہ رکھا جاتا ہے گھر کے اس حصے کی رونق کو بڑھا دیتا ہے یہ نہ صرف گھر کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ ہوا کو صاف کر کے سرد ی اور خشک موسم کو بہتر بناتا ہے۔
منی پلانٹ جودے مضر شعاعوں سے تحفظ
گھر میں رکھے جانے والے پودوں کی فہرست میں منی پلانٹ سر فہرست ہے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے کسی گملے میں کھاد کے ساتھ بھی اور اس کے بغیر صرف پانی میں بھی رکھا جاسکتا ہے یہ دونوں طرح سے بہترین نشوونما پاتا ہے۔
دور جدید میں اس پودے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی کیونکہ اب ہر گھر میں مختلف قسم کے گیجٹس موجود ہوتے ہیں جن سے گھر کی فضا میں تابکارشعاعوں کا اضافہ ہورہا ہے یہ خوبصورت پتوں سے لیس سجھدار پودا ان تابکارشعاعوں اورمضر صحت کیمیکلز کواپنے اندر جذ ب کر کے اس کے معیار کوبڑھتا ہے ۔
ایلوویرا
ایلوویراکے نام سے کون واقف نہیں ۔ یہ گھر میں رکھا جانے والا بہترین پودا ہے اور آسانی سے پروان چڑھتا ہے۔ یہ سورج کی کم روشنی میں بھی بہتر نشوونما پاتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خواص پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر، ذیابیطس اور وزن کو کنٹرول کرنےاور دل کی صحت کے لئے مفید ہوتےہیں۔
اویلوویرانہ صرف گھر کی فضا کو بہتر بناتا ہے بلکہ اپنے خوبصورت پتوں کی بنا پر گھر کے حسن میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ اسے گھر میں رکھنے میں کئی فائدوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ایلوویرہ کا جیل کسی مرہم کی طرح جلد کے کئی مسائل حل کو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ گھر میں موجود ہونے کی بنا پر اس کا جیل فوری استعمال میں لا یا جاسکتا ہے۔ یہ بہت تیزی بڑھتاہے تو اسے چھوٹے گملے سے بڑے گملے میں منتقل کرتے رہیں تاکہ یہ بہتر نشوونما پاتا رہے۔
نیازبومچھربھگائے
اس پودے کو ضرور گھر میں یہ رکھیں ایک جانب تو یہ گھر کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرے گا تو دوسری جانب اپنی مہک سے مچھروں سے بھی تحفظ دے گا، کیو نکہ اس میں موجود بو مچھر اور مکھیوں کو سخت ناپسند ہے۔
رات کی رانی گھر مہکائے
چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں سے بھرا یہ پودا اپنی مسحورکن خوشبو سے گھر کو مہکا دیتا ہے، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ پودا سردیوں میں خشک موسم کے اثرات کو ذائل کرتا ہے اس طرح یہ جسم اور سر کے بالوں کو خشکی سے دور رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News