Advertisement
Advertisement
Advertisement

مٹر کا استعمال کونسی بیماری کو کنٹرول کر سکتا ہے؟

Now Reading:

مٹر کا استعمال کونسی بیماری کو کنٹرول کر سکتا ہے؟

مٹر ایک ایسی سبزی ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار بلکہ غذائیت سے بھی مالامال ہے۔

مٹر سب سے مشہور دیسی سبزیوں میں سے ایک ہے ہرے ہرے یہ مٹر سب ہی کو پسند ہوتے ہیں اور سب اسے شوق سے کھاتے ہیں، اگرچہ مٹر سردیوں کی سبزی ہے لیکن آج کل یہ سال بھر دستیاب رہتی  ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹر کے استعمال سے ذیابطیس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ذیابطیس کیا ہے؟

ٹائپ 2 ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جو بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرتی ہے، اس حالت میں، مریض کا جسم یا تو ہارمون انسولین پیدا نہیں کرتا یا وہ انسولین کے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

Advertisement

Causes of Diabetes - What Causes Diabetes?

ذیابطیس کی علامات

ٹائپ 2 ذیابیطس کی کچھ علامات میں پیاس لگنا، بار بار پیشاب کرنے کی خواہش، بھوک، تھکاوٹ اور بصارت کا دھندلا پن شامل ہیں، اس حالت کو دواؤں، ورزش اور صحت مند غذا کے استعمال کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض کے لیے صحت بخش غذا کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے، جو خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکے۔

 یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پلیٹ میں موجود ہر کھانے کا بغور جائزہ لیں اور ایسی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں جن میں بلڈ شوگر بڑھانے کی خصوصیات ہوں اوراپنی پلیٹ میں مزید ایسی غذائیں شامل کریں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہیں جیسے کہ مٹر۔

شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر کے فوائد

Pass Those Peas, Please - Diabetes Self-Management

Advertisement

مٹر میں موجود غذائیت

فائبر کی وافر مقدار

فائبر ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد ضروری ہے، 100 گرام مٹر میں 14 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 5 گرام فائبر ہوتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔

4 benefits of green peas in your diet and why they are healthy

پروٹین کی وافر مقدار

100 گرام مٹر میں 5 گرام پروٹین ہوتا ہے، پروٹین کا استعمال اضافی بھوک کا خاتمہ کرتا ہے اور یوں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے مٹر کا استعمال ذیابطیس کو کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے دونوں کے لئے مفید ہے۔

Advertisement

کیلوریز میں کم

ماہرین کے مطابق 100 گرام مٹر میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں، کم کیلوریز والی غذائیں شوگر کے مریضوں کے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ کیلوریز کے زائد استعمال سے موٹاپے کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور موٹاپا ٹائپ 2 ذیابطیس میں مبتلا ہونے کی وجہ بنتا ہے۔

What Are Maestro Peas: Growing Maestro Peas In The Garden

پوٹاشیم کی وافر مقدار

بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پوٹاشیم انتہائی اہم ہے۔ پوٹاشیم کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے اور اس لیے یہ منرل ان لوگوں کے لیے بےحد اہم ہے جو ذیابطیس کا شکار ہیں، مٹر میں 244 ملی گرام  پوٹاشیم ہوتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین ہے،

ذیابیطس کے مریض چاولوں، سلاد، ناشتے کے آملیٹ اور پاستا میں مٹر شامل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر