Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد: نکاسی آب کے بڑھتے مسائل، واسا اور بلدیاتی ادارے آمنے سامنے آگئے

Now Reading:

حیدرآباد: نکاسی آب کے بڑھتے مسائل، واسا اور بلدیاتی ادارے آمنے سامنے آگئے

حیدرآباد میں نکاسی آب کے بڑھتے مسائل کے باعث واسا اور بلدیاتی ادارے آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واسا کے نکاسی آب کی نشاندہی کے بعد جوابی وار کیا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ نے شہری علاقوں میں واسا کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شہری علاقوں اور بازاروں میں گندہ پانی کھڑا ہونے سے عوامی شکایات پر واسا کو نشاندہی کی گئی تھی۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا نے میونسپل کارپوریشن کو نالیاں اور نالے سے کچرا نکالنے کی نشاندہی کردی، 78 مقامات پر نالوں کی صفائی اور نالیوں پر جالیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

واسا کے لیٹر کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی زیر نگرانی نالیوں اور نالوں سے کچرا گٹروں میں آرہا ہے، کچرا گٹروں میں گرنے سے لائنیں بند ہورہی ہیں جو نکاسی آب کے مسائل کا سبب ہیں۔

واسا کا کہنا ہے کہ گٹر بند ہونے کی وجہ سے واسا کو صفائی کے لئے لاکھوں روپے کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں، فوری طور پر مسائل پیدا کرنے والے علاقوں میں صفائی کا عمل مکمل کروایا جائے۔

اس ضمن میں واسا کے ایم ڈی زاہد حسین کھمٹیو نے کہا کہ واسا کی مین سیوریج لائنوں میں مسائل کا سبب کچرا ہے جو نالیوں پر جالی نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں میں گرتا ہے۔

زاہد کھمٹیو نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی وجہ سے نکاسی آب کے بڑھتے مسائل پر تمام علاقوں کی نشاندہی کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر