Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائزر کی شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی اجازت طلب

Now Reading:

فائزر کی شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی اجازت طلب
فائزر نے شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی اجازت طلب کرلی

ادویہ ساز ادارے فائرز نے ایف ڈی اے سے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی منظوری طلب کر لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر اور اس کی شراکت دار کمپنی بایو این ٹیک نے امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن میں 6 ماہ سے 5 سال تک بچوں میں کووڈ 19 سے تحفظ کی ویکیسی نیشن کی اجازت طلب کرنے کے لیے ڈیٹا جمع کرادیا ہے۔

اگر ایف ڈی اے کی جانب سے فائزر کو شیر خوار بچوں کی ویکسی نیشن کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر امریکا کورونا ویکسین لگوانے کے اہل سب سے کم عمر افراد والا پہلا ملک بن جائے گا۔

 یہ  بھی پڑھیں : کورونا ویکسین بوسٹر کے بجائے سالانہ لگوانا زیادہ بہتر ہے، فائزر

اس حوالے سے ایف ڈی اے کے شعبہ برائے ویکیسن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر کوڈی میسنر کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ بچوں کو کورونا سے تحفظ کی ویکیسین لگوانی چاہیے کیو ں کہ امریکی مرکز برائے بیماریوں سے بچاؤ و تحفظ ( سی ڈی سی ) کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجوں میں کورونا کی علامات اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں : فائزر نے اومیکرون کے لیے خصوصی ویکسین کی جانچ شروع کردی

فائزر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریگولیٹری ایجنسی نے ان سے اس بارے میں درخواست جلد از جلد جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست کی تھی۔

ماہرین صحت کے مطابق ریگولیٹرز کی جانب سے ویکیسی نیشن کے دائرہ کار کو بچوں تک پھیلانا ایک متنازعہ اقدام ہے۔ منظوری ملنے کی صورت میں امریکا 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فائزر کی ویکسین منظور کرنے والی پہلی قوم بن جائے گی۔

فائزر کی جانے سے جمع کرائے گئے ڈیٹا میں شیر خوار بچوں کےلیے تین مائیکروگرام کی دو خوراک کی تجویز دی گئی ہے جب کہ بارہ سال اور اس سے بڑے بچوں کے لیے 30 مائیکروگرام اور 5 سے 11 سال کی عمر کے لیے 10 مائیکروگرام کی خوراک تجویز کی جائے گی۔

گزشتہ سال دسمبر میں کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کی روشنی میں نوجوان بچوں میں تیسری خوراک بھی شامل کی گئی تھی ۔

فائزر کی جانب سے جمع کرائی گئی ابتدائی خوراک میں پہلی دو خوراک شامل ہیں اور توقع ہے کہ کمپنی تیسری خوراک کے لیے درخواست بعد میں جمع کرائے گی۔

Advertisement

فائزر کے چیف ایگزیکٹو البرٹ بورلا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ ہمیں یقین ہے کہ کورونا کے موجودہ اور ممکنہ طور پر مستقبل میں سامنے آنے والے ویریئنٹ سے تحفظ کے لیے 6 ماہ سے 4 سال تک کی عمر تک کے بچوں کو ویکیسین کی ضرورت پیش آئے گی۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر